تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہِلْنا" کے متعقلہ نتائج

پَھڑَکْنا

آرزو مند ہونا، نہایت مشتاق ہونا

پَھڑْکانا

پلانا، جنبش دینا

پُھدَکْنا

اچھلنا، کودنا، اچھل اچھل کے چلنا، خوشی سے کودنا (مینڈک پرندوں بچوں اور پست قد آدمیوں کا)

پَھندوڑْنا

الٹ پلٹ کرنا، کریدنا، گھچولنا

جوڑ پَھڑَکْنا

لڑاکا مرغ یا بٹیر کا لڑنا

مَچھلِیاں پَھڑَکنا

بازوؤں کے اًبھرے ہوئے گوشت یا عضلات کا حرکت کرنا ۔

مُونچھ پَھڑَکْنا

مونچھ پھڑکانا (رک) کا لازم ، غصے ہونا ۔

دِل پَھڑکْنا

دیکھنے یا مِلنے کی بہت زیادہ خواہش وطلب میں بیقرار ہونا ، تڑپنا ، بے چین ہونا.

نَظَر پَھڑَکنا

۔دفع نظر بد کے لیے لتّہ جلاتے ہیں اور اس کے شعلے دینے کو نظر بھڑکنا کہتےہیں۔

دَم پَھڑَکْنا

کمالِ خواہش سے بے تاب ہونا، مضطرب ہونا

نَبض پَھڑَکنا

رک : نبض اُچھلنا ، نبض کا تیز چلنا ۔

رُوح پَھڑَکْنا

بہت زیادہ خوش یا لُطف اندوز ہونا.

کَنْپَٹْیاں پَھڑَکْنا

غُصہ کی حالت میں کن پٹی کی رگوں کا اُچھلنا

آنکھ پَھڑَکْنا

خود بخود پلک یا پپوٹے میں حرکت ہونا جس سے اہل مشرق (بر صغیر، عرب و ایران وغیرہ) کے لوگ کسی اچھی یا بری بات کا شگون لیتے ہیں

بازُو پَھڑَکْنا

بازو کی مچھلی کا خود بخود پھدکنا (جسے دوست سے ملاقات کا شگون خیال کیا جاتا ہے).

دِیدَہ پَھڑَکْنا

خود بخود پلک یا پپوٹے میں حرکت ہونا جس سے اہل مشرق (بر صغیر، عرب و ایران وغیرہ) کے لوگ کسی اچھی یا بری بات کا شگون لیتے ہیں

آنکھیں پَھڑَکْنا

تہ دل سے مشتاق ہونا، دیدار کے لیے جی لوٹ پوٹ ہوجانا.

جی پَھڑَکْنا

دل کھل اُٹھنا، طبیعت جھوم اُٹھنا.

جان پَھڑَکْنا

بے تاب ہونا، بے چین ہونا

کَلیجا پَھڑَکنا

۔ بیتاب ہوجانا۔ ؎

رَگ پَھڑَکْنا

شرارت کرنے پر آمادہ ہونا، رگ میں حرکت ہونا .

نَس پَھڑَکنا

رک : رگ پھڑکنا ، شرارت کرنے پر آمادہ ہونا نیز (کسی کام یا حرکت پر) مائل ہونا ۔

مامْتا پَھڑَکْنا

ماں کی محبت کا جوش مارنا ۔

نَتْھنا پَھڑَکنا

سونگھنے یا شدت ِجذبات سے تیز تیز سانس لینے سے نتھنے میں حرکت پیدا ہونا ؛ (مجازاً) صورت ِحال کو بھا نپنا ۔

تَوسَن پَھڑَکْنا

گھوڑے کا بدک جانا

جِگَر پَھڑَکنا

نہایت بے چین و بیتاب ہونا، تڑپنا، مضطرب ہونا

اَبْرُو پَھڑَکنا

ابرو پھڑکانا جس کا یہ لازم ہے

کَلیجَہ پَھڑَکْنا

دل بے تاب ہو جانا ، دل دھڑکنا ، دل میں سخت بے چینی ہونا .

پَسْلی پَھڑَکْنا

(کسی بات کی) خود بخود خبر ہو جانا ، (کسی شخص یا بات کا) حال بغیر کسی کے بتائے معلوم ہو جانا.

دائِیں آنکھ پَھڑَکْنا

داہنی آنکھ کی رگوں کا حرکت کرنا جو مرد کے لیے اچھا اور عورت کے لیے برا شگون خیال کیا جاتا ہے

بائیں آنْکھ پَھڑَکنا

خود بہ خود بائیں آنکھ کے پپوٹے کا مسلسل حرکت کرنا (جو بنا بر شہرت مرد کے لیے شگون بد اور عورت کے لیے بالعکس ہے)

بائِیں آنکھ پَھڑَکْنا

خود بخود بائیں آن٘کھ کے پپوٹے کامسلسل حرکت کرنا (جو بنا ہر شہرت مرد کے لیے شگون بد اورعورت کے لیے بالعکس ہے)۔

اَنگ اَنگ پَھڑَکنا

Overflowing with enthusiasm.

دَہْنی آنکھ پَھڑَکْنا

خوشی کا شگون ہونا

داہِنْی آنکھ پَھڑَکْنا

داہنی آنکھ کی رگوں کا حرکت کرنا جو مرد کے لیے اچھا اور عورت کے لیے برا شگون خیال کیا جاتا ہے

بوٹی بوٹی پَھڑَکنا

نہایت شوخ اور چلبلا ہونا، نچلا نہ بیٹھنا، بہت شریر اور چنچل ہونا

رَگِ ظَرافَت پَھڑَکنا

رک : رگِ شرارت پھڑکنا .

رَگِ شَرارَت پَھڑکنا

چھیَڑ چھاڑ کرنا

مَچھْلی کی مانِند پَھڑَکنا

عضلات میں حرکت ہونا ، صحت مندی کے سبب عضلوں میں مچھلی کی طرح حرکت ہونا ۔

طائِرِ بِسْمِل کی طَرَح پَھڑَکْنا

ذبح کیے ہوئے پرند کی طرح تڑپنا ، نہایت بے قرار ہونا .

مُرْغِ بِسمِل کی طَرَح پَھڑَکنا

ذبح کیے ہوئے پرندے کی طرح تڑپنا ، نہایت تکلیف میں ہونا ؛ بہت بے چین ہونا ۔

کُتّے کی سی پَسْلی پَھڑَکْنا

بن بلائے آنا.

طائِرِ نِیم بِسْمِل کی طَرَح پَھڑَکْنا

عاشق کا بے قرار ہو کر تڑپنا ، بہت تڑپنا دید کا طالب ہونا ، مضطرب ہونا .

پیڑُو پَھڑْکانا

(عورت کا چلتے ہوئے یا ناچتے ہوئے) پیڑو کا ابھارنا یا حرکت دینا .

جوڑ پَھڑْکانا

(مجازاً) لڑائی کرانا، فساد کرانا۔

پیڑ پُھدَکْنا

وہ کیڑے جو درختوں پر پھدکتے ہیں .

مُونچھ پَھڑکانا

غصہ کرنا ۔

پائِچا پَھڑکانا

strut, walk arrogantly

رُوح پَھڑْکانا

روح پھڑکنا (رک) کا متعدی.

دِل پَھڑْکانا

خوشی سے بے قرار کر دینا.

آنکھ پَھڑکانا

اِدھر اُدھر چاروں طرف تاکنا جھان٘کنا

شانَہ پَھڑْكْنا

دوست كی ملاقات یا كسی خوشی كا موقع ضائع ہونا ؛ بدشگونی ظاہر ہونا۔

لَہْنگا پَھڑْکانا

لہنگا پکڑ کے تیز تیز چلنا.

آنکھیں پَھڑْکانا

ناز و ادا سے دیدے مٹکانا.

گَھر پَھڑکانا

(مُرغ بازی) مرغ کے پٹّھے کو اپنی جگہ پر لڑنے کی مشق کرانا ، کمزور مرغ کے ساتھ مُٹ بھیڑ کرانا

کان پَھڑْکانا

(کسی بات کی) مخالفت کرنا ، مخالف ہونا ، سازش کرنا .

نَتھنے پَھڑکانا

شدت جذبات سے سانس تیز تیز لینا ، غصے کا اظہار کرنا ، نتھنے پھلانا ۔

نَتھنے پَھڑَکنا

غصے یا شدت ِجذبات کی وجہ سے یا سونگھتے وقت سانس کی آمد و شد تیز ہو جانے پر نتھنوں کا بار بار حرکت کرنا ، شدت ِجذبات سے سانس کا تیز ہو جانا ، غصے کے آثار ظاہر ہونا ۔

اَبْرُو پَھڑکانا

بھوں کو معنی خیز طور جنبش دینا، اشارے کرنا

کُولھا پَھڑکانا

رک : کُولا مٹکانا.

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone