عرب میں اسلام کے آگاز تک لڑائیوں کا جو متواتر سلسلہ چلا آتا تھا اس نے سیکڑوں گھرانے برباد کر دیے تھے اور قتل و سفا کی مورو ثی اخلاق بن گئے تھے. یہ دیھ کر بعض طبیعتوں میں اصلاح کی تحریک پیدا ہوئی. جںگ فجّار سے واپسی پر زبیر بن عبد المطلب نے... یہ تجویز پیش کی چنانچہ خاندان ہاشم ، زہرہ اور نیم. عبد اللہ بن جدعان کے گھر میں جمع ہوئے اور معاہدہ ہوا کہ ہم میں سے ہر شخص مظلوم کی حمایت کرے گا اور کوئی ظالم مکّہ میں نہ رہنے پائے گا. آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس معاہدہ میں شریک تھے. اس معاہدہ کو حلف الفضول اس لیے کہتے ہیں کہ اول اول اس معاہدہ کا خیال جن لوگوں کو آیا ان کے نام میں لفظ فضیلت کا مادہ داخل تھا