تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"عُمْر" کے متعقلہ نتائج

نَماز پَر نَماز پَڑھنا

مسلسل نماز پڑھنا ، ایک کے بعد ایک نماز ادا کرنا ؛ بہت نمازیں پڑھنا ۔

روزے چُھڑانے گَئے نَماز گَلے پَڑی

جب ایک آفت سے بچنے کی تدبیر یا فکر میں ایک دوسری آفت سر پڑ جائے تو بولتے ہیں.

نَماز بَخْشوانے گَئے، روزے گَلے پَڑے

ایک کام سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی، دوسرا اس سے مشکل ذمے آپڑے تو کہتے ہیں

نَماز بَخْشوانے آئے، روزے گَلے پَڑے

ایک کام سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی، دوسرا اس سے مشکل ذمے آ پڑے تو کہتے ہیں

گَئے نَماز بَخْشوانے ، روزے گَلے پَڑے

۔مثل۔ ایک آفت سے بچنے کی تدبیر کی دوسری آفت اُس سے زیادہ سر پڑی۔ اُلٹے لینے کے دینے پڑگئے۔

روزے بَخْشْوانے گَئے نَماز گَلے پَڑی

جب ایک آفت سے بچنے کی تدبیر یا فکر میں ایک دوسری آفت سر پڑ جائے تو بولتے ہیں.

روزے چُھڑانے گَئے تھے نَماز گَلے پَڑی

ایک کام سے پیچھا چھڑانا چاہا دوسرا ذمے آ پڑا

نَماز چُھڑانے گَئے تھے روزے گَلے پَڑ ے

ایک کام سے پیچھا چھڑانا چاہا دوسرا ذمے آ پڑا

گَئے تھے روزے چُھڑانے نَماز گَلے پَڑی

رک : گئے تھے نماز بَخْشْوانے روزے گلے پڑ گئے ، ایک کام سے جان چھڑاتے چھڑاتے ایک اور کام مل جائے تو کہتے ہیں.

روزَہ چُھڑانے گَئے تھے نَماز گَلے پَڑی

جب ایک مشکل سے بچنے کی کوشش میں دوسری مشکل سر پڑے تو اس وقت کہتے ہیں.

گَئی تھی نَماز بَخْشوانے روزہ گَلے پَڑا

ایک مشکل سے بچنا چاہا، دوسری مشکل اس سے زیادہ آ پڑی، ایک کام سے عذر کیا دوسرا کام اور سپرد ہوا، الٹ لینے کے دینے پڑ گئے

نَماز چُھڑانے گَئے تھے روزے گَلے پَڑ گَئے

ایک کام سے پیچھا چھڑانا چاہا دوسرا ذمے آ پڑا

گَئے تھے روزہ چُھڑانے نَماز گَلے پَڑی

ایک کام سے پیچھا چھڑانا چاہا دوسرا ذمے آ پڑا

نَماز کو گَئے روزَہ گَلے پَڑا

ایک فکر یعنی ایک کام تو پہلے ہی درپیش تھا اب دوسرا بھی پیش آگیا

روزے کو گَئے نَماز گَلے پَڑی

رک : روزے چُھرانے گئے نماز گلے پڑی.

دامَن پَر نَماز پَڑْھنا

کِسی کی عِصمت یا پاکبازی وغیرہ کا قائل ہونا

نَماز بَخْشوانے گَئے تھے ، روزے گَلے پَڑ گَئے

ایک کام سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی، دوسرا اس سے مشکل ذمے آپڑے تو کہتے ہیں

گنڈے دار نماز پڑھنا

باقاعدہ نماز نہ پڑھنا، ناغہ کی نماز پڑھنا

گَئے تھے نَماز بَخْشْوانے اُلٹے روزے گَلے پَڑے

ایک مشکل سے بچنا چاہا ، دوسری مشکل اس سے زیادہ آ پڑی ، ایک کام سے عذر کیا دوسرا کام اور سپرد ہوا ، اُلٹ لینے کے دینے پڑ گئے.

نَماز مُعاف کَرانے گَئے ، اُلٹے روزے گَلے پَڑے

رک : نماز چھڑانے گئے تھے روزے گلے پڑے ۔

مُوذی کو نَماز چھوڑ کَر مارِیے

موذی کو ہر حالت میں مارنا چاہیے ، مسلمانوں کو اجازت ہے کہ اگر نماز پڑھ رہے ہوں اور سانپ اور بچھو نظر آجائے تو نماز توڑ کر اسے مار ڈالے

مُوذی کو مارِیے نَماز چھوڑ کَر

موذی کو ہر حالت میں مارنا چاہیے ، مسلمانوں کو اجازت ہے کہ اگر نماز پڑھ رہے ہوں اور سانپ اور بچھو نظر آجائے تو نماز توڑ کر اسے مار ڈالے

بَعدِ فَراغِ نَماز

نماز پڑھ چکنے کے بعد

گَئے تھے نَماز مُعاف کَرانے اُلٹے روزے گَلے پَڑے

ایک مشکل سے بچنا چاہا ، دوسری مشکل اس سے زیادہ آ پڑی ، ایک کام سے عذر کیا دوسرا کام اور سپرد ہوا ، اُلٹ لینے کے دینے پڑ گئے.

نَماز پَڑھنا

۱۔ نماز ادا کرنا ۔

نَماز توڑنا

کسی وجہ سے نماز کی تکمیل نہ کرنا اور درمیان میں چھوڑ دینا، سلام پھیرنے سے پہلے ہی کسی وجہ سے نماز میں سے نکل جانا

نَماز پَڑھانا

امام بن کر نماز ادا کرانا ؛ نماز میں امامت کرنا

نَمازکو چَلے اُلٹا روزے گَلے پَڑے

رک : نماز چھڑانے گئے تھے روزے گلے پڑے

نَمازی کَپڑے

ایسے کپڑے جن سے نماز پڑھ سکیں، پاک کپڑے

نَمازی کِیڑا

(حشریات) ایک نوع کے کیڑے کا نام (Praying Mantis) ۔

نَمازِ وَحْشَتِ قَبْر

(اہل تشیع) وہ نماز جو مرنے والے کے دفن کی پہلی شب میں دو رکعت پڑھی جاتی ہے تاکہ مرُدے کو قبر کی وحشت سے تکلیف نہ ہو

نَمازِ لَیلَۃُ الدَّفْن

رک : نماز ِوحشت ِقبر جو زیادہ مستعمل ہے

نَمازِ شَبِ قَدْر

وہ نماز جو کسی عنایت خداوندی یا نذر کے پورے ہونے پر اظہار تشکر کے طور پر دو رکعت نفل ادا کی جاتی ہے ، شکرانے کی نماز ۔

نَماز پَر کَھڑا کَرنا

مبتدی کو نماز پڑھانا شروع کرنا ، نماز پڑھنے کی ابتدا کروانا ۔

نَمازِ عِیدُ الفِطر

رک : نمازِ عید ۔

نَماز پَر کَھڑا ہونا

نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہونا (خصوصاً) مبتدی کا نماز کے لئے کھڑا ہونا، مبتدی کا نماز پڑھنا شروع کرنا

نَماز عِشق

عشق محبوب

نَماز کا وَقت گُزَر جانا

فرض نماز کا مقررہ وقت گزرنا ۔

نَمازیں بَخْشواتےاُلٹے روزے گَلے پَڑی

رک : نماز چھڑانے گئے تھے الخ ۔

رُوْزَہ رکھے نَہ نَماز پَڑھے سَحَری بھی نَہ کھائے تو مَحَضْ کَافِرْ ہُو جائے

یہ مقولہ نفس پروروں کا ہے، روزہ نماز نہ سہی مگر سحری ضرور کھانی چاہیے

نَمازِ عِیدُ الاَضحیٰ

وہ نماز جو عید کے دن عید گاہ میں ادا کی جائے، دو رکعت واجب نماز جو عیدالفطر اور عیدالاضحی کو عیدگاہ میں باجماعت ادا کی جاتی ہے نماز کے بعد امام صاحب خطبہ بھی پڑھتے ہیں

رُوْزَہ رکھے نَہ نَماز پَڑھے سَحَری بھی نَہ کھائے تو کَافِرْ ہُو جائے

یہ مقولہ نفس پروروں کا ہے، روزہ نماز نہ سہی مگر سحری ضرور کھانی چاہیے

روزے رَکھیں نَہ نَماز پَڑھیں، سَحَری بھی نَہ کھائیں تو کافِرْ ہو جائیں

نفس پرورں کا مقولہ ہے.

نَمازِ عِیدُ الضُّحیٰ

وہ نماز جو عید کے دن عید گاہ میں ادا کی جائے، دو رکعت واجب نماز جو عیدالفطر اور عیدالاضحی کو عیدگاہ میں باجماعت ادا کی جاتی ہے نماز کے بعد امام صاحب خطبہ بھی پڑھتے ہیں

نَمازِ تَحِیَّۃُ المَسجِد

نماز جو مسجد میں پہنچ کر قبل بیٹھنے کے پڑھتے ہیں، یہ مستحب ہے اور اس کے بالعموم دو نفل پڑھے جاتے ہیں، نماز داخل مسجد

نَماز قَضا کَرنا

فرض نماز وقت ِمقررہ پر نہ پڑھنا، نماز کا وقت گزار دینا یا نماز سرے سے ادا ہی نہ کرنا، نماز چھوڑ دینا

نَماز قائِم رَکْھنا

باقاعدہ نماز پڑھتے رہنا نیز اور دیگر تمام شرائط کے ساتھ نماز کا اہتمام کرنا ۔

نَماز قائِم کَرنا

نماز ادا کرنا ، نماز پڑھنا ، نماز کو تمام شرائط کے ساتھ ادا کرنا ۔

نَماز قَضا ہونا

فرض نماز کا وقت مقررہ پر ادا نہ ہوسکنا، نماز کا اصل وقت نکل جانا

نَماز قائِم ہونا

نماز کے لیے کھڑا ہونا ، صف بندی ہونا ، نماز پڑھی جانا ۔

نَمازِ وَحشَت

رک : نمازِوحشت قبر جو زیادہ رائج ہے ۔

نَماز کے وَقْت

نماز پڑھتے ہوئے ، نماز ادا کرنے کے دوران میں ۔

نَمازِ طَواف

دو رکعت نفل جو طواف کے بعد مقام ابراہیم کے سامنے ادا کی جاتی ہے ۔

نَمازِ اِشراق

وہ نفل نماز جو سورج نکلنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد پڑھی جاتی ہے اور جس پر بہت ثواب ملنے کی بشارت ہے ، یہ دو ، چار یا آٹھ رکعتوں تک پڑھی جا سکتی ہے ۔

عِشا کی نَماز

سوتے وقت کی نماز، رات کی نماز جو مغرب کی نماز کے بعد پڑھی جاتی ہے

نَماز روزے کا پابَند

وہ جو پابندی سے نماز پڑھتا ہو اور ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھتا ہو ؛ (مجازاً) عابد و زاہد ، پرہیزگار

نَماز کا وَقت جانا

فرض نماز کا مقررہ وقت گزرنا ۔

وَقت نَماز

نماز ادا کرنے کا وقت

نَمازِ عِید

دو رکعت واجب نماز جو عید الفطر اور عیدالاضحی کو عیدگاہ میں باجماعت ادا کی جاتی ہے نماز کے بعد امام صاحب خطبہ بھی پڑھتے ہیں

نَمازِ عِشا

مغرب کی نماز کے بعد پڑھی جانے والی فرض نماز جو رات کو پڑھتے ہیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone