Search results

Saved words

Showing results for "francisii"

francisii

related to France, the one who belongs to France

Meaning ofSee meaning francisii in English, Hindi & Urdu

francisii

फ़्रांसीसीفَران٘سِیسی

Origin: English

English meaning of francisii

Adjective

  • related to France, the one who belongs to France

Noun, Masculine

  • French language, Frenchman
  • the french language, an inhabitant of France

फ़्रांसीसी के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • फ्रांस का, जो फ्रांस से संबंधित हो

فَران٘سِیسی کے اردو معانی

  • Roman
  • Urdu

صفت

  • فرانس جس سے یہ منسوب یا متعلق ہے

اسم، مذکر

  • وہ زبان جو فرانس میں بولی جاتی ہے، فرانسیسی زبان، فرنچ زبان، فرانس کا باشندہ

Urdu meaning of francisii

  • Roman
  • Urdu

  • fraans jis se ye mansuub ya mutaalliq hai
  • vo zabaan jo fraans me.n bolii jaatii hai, fraansiisii zabaan, frainch zabaan, fraans ka baashindaa

Interesting Information on francisii

فرانسیسی اول مفتوح، نون معلن، یائے معروف، بمعنی’’فرانس سے متعلق‘‘، مثلاًً ’’فرانسیسی زبان، فرانسیسی قوم، ‘‘وغیرہ۔ شروع میں یہ لفظ ’’فراسیس‘‘ تھا، یعنی اس میں یائے نسبتی نہیں تھی اور خود اسی کے معنی وہی تھے جو آج ’’فرانسیسی‘‘ کے ہیں۔ یہ لفظ فرانسیسی لفظ Francais سے بنا ہے۔ اصل زبان میں اس کا تلفظ ’’فراں سے‘‘ ہے۔ پرانے زمانے کے لوگوں نے یا تو اسے نون غنہ کے بغیر، اوریائے معروف سے سنا (جو کچھ بعید نہیں)، یا اسے فارسی رسم الخط میں لکھا دیکھا اور بے نون غنہ لیکن مع یائے معروف فرض کیا۔ مغل بادشاہوں، خاص کر شاہجہاں کی فوج میں فرنگیوں کی بھی ایک پلٹن ہوتی تھی۔ شاہ جہاں کے زمانے میں اس پلٹن کا کمیدان ایک فرانسیسی تھا جس کا نام (یا خطاب) فراسیس خان تھا۔ انشا نے’’فراسیس‘‘ بمعنی ’’فرانس کا باشندہ‘‘ مع یائے معروف لکھا ہے ؎ پگڑی تو نہیں ہے یہ فراسیس کی ٹوپییاں وقت سلام اترے ہے ابلیس کی ٹوپی اغلب ہے کہ بعد میں اصل لفظ کا نون غنہ ہمارے لفظ میں شامل ہوگیا۔ اور جب ملک کا نام (فرانس) ہمارے یہاں زبانوں پر رواں ہوا تو’’فرانس‘‘ مع نون معلن کو اصل لغت اور’’فرانسیسی‘‘ کو فرض کرلیا گیا کہ اس میں یائے نسبتی ہے۔ یہ بات نظرانداز کردی گئی کہ ’’فرانسیسی‘‘ میں یائے نسبتی ہے تو اصل لفظ ’’فرانس‘‘ نہیں بلکہ’’فرانسیس‘‘ ہوگا۔ لیکن نئے لفظ یوں ہی بنتے ہیں۔ لفظ ’’فرانسیس‘‘ بھی بہت دن مستعمل رہا، لیکن بہت کم۔ شیکسپیئر میں’’فرانسیس‘‘ یا ’’فرانسیسی‘‘ نہیں ہے، صرف ’’فراسیس‘‘ ہے۔ فیلن نے ’’فراسیس‘‘ درج کیا ہے۔ لیکن اس کا ایک تلفظ ’’فرانسیس‘‘ بھی بتایا ہے۔ گویا فیلن کے لغت کی تالیف کے وقت (۹۷۸۱) تک ’’فرانسیس‘‘ رائج ہونے لگا تھا۔ پلیٹس نے ’’فراسیس/فراسیسی‘‘ کو اصل لفظ کے طور پر داخل کیا ہے اور ’’فرانسیسی‘‘ کو ان کی محرف شکل کے طور پر۔ اقبال کی ’’مسجد قرطبہ‘‘ میں ’’فرانسیس‘‘ مع نون غنہ ہے، لیکن وہاں یہ واضح نہیں کہ بمعنی ’’فرانس‘‘ ہے، یا بمعنی ’’فرانسیسی‘‘؎ چشم فرانسیس بھی دیکھ چکی انقلاب جس سے دگرگوں ہوا مغربیوں کا جہاں ’’فرانسہ‘‘ اور ’’فرنسہ‘‘ بھی بمعنی ’’فرانس‘‘ مستعمل رہے، لیکن بہت شاذ۔ اول الذکر کا اندراج ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں ہے، لیکن ’’فرنسہ‘‘ اس میں بھی نہیں۔’فراسیس‘‘ تو پہلے ہی رخصت ہوچکا تھا، بالآخر’’فرانس‘‘ اور’’فرانسیسی‘‘ ہی رائج رہ گئے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

View more

Related searched words

francisii

related to France, the one who belongs to France

Citation Index: See the sources referred to in building Rekhta Dictionary

Critique us (francisii)

Name

Email

Comment

francisii

Upload Image Learn More

Name

Email

Display Name

Attach Image

Select image
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

Subscribe to receive news & updates

Subscribe
Speak Now

Delete 44 saved words?

Do you really want to delete these records? This process cannot be undone

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone