تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"زعفران" کے متعقلہ نتائج

زَعْفْران

کیسر، ایک خوشبودار پودا جس کے پُھول زرد اور جڑ پیاز کی طرح ہوتی ہے، اس کے کھیت کا نظارہ فرحت بخش ہوتا ہے (اس کی نَسبت یہ خیال مشہور ہے کہ آدمی اس میں جا کر ہن٘سے بغیر نہیں رہتا)، اصطلاح عام میں پُھول کے بِیج میں سے نکلے ہوئے باریک تار یا رشے جو گُچّھے کی شکل میں ہوتے ہیں

زَعْفَران زار

وہ جگہ جہاں زعفران کثرت سے ہو

زَعْفَران زاری

ہنسی مذاق، شوخی

زَعْفَران کاذِب

زَعْفَران کا کھیت

یہ بات مشہور ہے کہ زعفران کا کھیت دیکھ کر بے اختیار ہن٘سی آ جاتی ہے ؛ (کنایۃً) ایسی جگہ جہاں وفورِ مسرت سے خود بخود ہن٘سی آئے.

زَعْفَرانِیَّہ

زعفرانی رن٘گ.

زَعْفَران زار ہونا

خوف سے زرد پڑ جانا.

زَعْفَران زار بَنانا

(مجازاً) پُر رونق بنانا، چہل پہل کی محفل بنانا.

زَعْفَرانُ الْحَدِید

لوہے کا زن٘گ

زَعْفَران زار بَنْنا

کسی محفل میں قہقہے بلند ہونا

زَعْفَران کا کھیت دیکْھنا

بہت ہن٘سنا، بہت خوش ہونا

زَعْفَرانی ہونا

زرد ہونا، پیلا ہونا، پیلا پڑنا

زَعْفَران کا کھیت دیکھ آنا

بہت ہن٘سنا، بہت خوش ہونا

زَعْفَرانی پُلاؤ

وہ پُلاؤ جس کے چاولوں کو زعفران کی پتّیوں سے رن٘گا گیا ہو.

زَعْفَرانی پوش

وہ جس کا لِباس زرد ہو، زرد لباس پہننے والا.

زَعْفَْرانی

زعفران سے منسوب، زعفران کے رن٘گ کا، پیلا، زرد

تَخْتَۂ زَعْفَران

(لفظاً) زعفران کا کھیت ، (مجازاً) چہرہ کی زردی ؛ وہ چیز جسے دیکھ کر بے ساختہ ہن٘سی آجائے .

تَنْگ زَعْفَران

(کنایۃً) زرد پتے جو موسم خزان میں گرتے ہیں-

شاخِ زَعْفَران

زعفران کی ٹہنی

کِشْتِ زَعْفَران

زعفران کی فصل

رُخ پَر زَعْفَران پُھولْنا

چہرے کا زرد ہوجانا .

مَحْفِل زَعْفْران زار ہونا

خوشی کا اظہار ہونا ، خوش گپیاں ہونا

شاخِ زَعْفَران سَمَجْھنا

افضل و اعلیٰ خیال کرنا، بے مثل و یگانہ شمار کرنا

شاخِ زَعْفَران گِننا

اپنے آپ کو بہت اچھا سمجھنا، فخر کرنا

آپ کو شاخِ زَعْفَران گننا

اپنی ذات کو دنیا سے نرالا جاننا، اپنے آپ کو بہت بڑا سمجھنا، دنیا سے نرالا سمجھنا، دماغدار یا مغرور ہونا، فخر کرنا، متکبر ہونا، مغرور ہونا

آپ کو شاخِ زَعْفَران جاننا

گَدھا کِیا جانے زَعْفَران کا بھاو

آپ کو شاخِ زَعْفَران سَمَجْھنا

مَحْفِل کو زَعْفَران زار بَن دینا

ہنسی مذاق کی باتوں یا حرکتوں سے مجمع کو خوش کر دینا

مَحْفِل کو زَعْفَران زار بنا دینا

گَدھا کیا جانے زَعْفْران کی قَدْر

نالائق، نا اہل اور بیوقوف کو اچھی چیز یا جاہ و منصب کی قدر نہیں ہوتی، غیر متعلق شخص کسی چیز کی قدر و قیمت کیا جانے

گَدھےکو زَعْفَران کی قَدْر نَہِیں

رک : گدھا کیا جانے زعفران کی قدر .

ما ایلی باپ تیلی، بیٹا شاخِ زَعْفَران

مجہول النسّب یا کمینے شیخی باز کے حق میں بولتے ہیں اور جب کوئی ادنیٰ فخرِ خاندان ہو جائے تو اس کی نسبت بھی کہا جاتا ہے.

آپ میں کیا شاخِ زَعْفران لَگی ہے

آپ میں کیا دنیا بھر سے نرالی بات ہے، آپ میں کیا خصوصیت ہے (جو اوروں میں نہیں)

ماں ایلی، باپ تیلی، بیٹا شاخِ زَعْفَران

بیٹا ماں باپ سے بڑھ کر نکلا، جب کوئی ادنیٰ شخص اعلیٰ ہونے کا دعویٰ کرے تو کہتے ہیں

گَدھےکو زَعْفران دی، اُس نے کہا، میری آنْکھ پھوڑی

بُرے کے ساتھ سلوک کرنا بھی بُرائی ہے.

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words