تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"طُومار" کے متعقلہ نتائج

طُومار

طویل کہانی یا قصّہ (جو ناگوار ہو جائے) تحریروں یا بیانات کا بڑا مجموعہ

طُومار کَرنا

دفتر یا کتاب کی صورت میں لکھنا، پوری تفصیل سے بیان کرنا

طُومار لَگْنا

طومار لگانا (رک) کا لازم ، ڈھیر لگنا.

طُومار نَوِیس

بہت زیادہ تفصیل سے لکھنے والا، طویل خط وغیرہ لکھنے والا

طُومار کے طُومار

بہت سے ڈھیر ، بہت بڑا ان٘بار ، کثرت سے چیزوں کا اکٹھا ہونا.

طُومار لَگانا

ڈھیر لگانا، کثرت سے کسی چیز کو بنانا یا لکھنا

طُومار کھولْنا

بڑھا چڑھا کر بیان کرنا ، طوالت سے بیان کرنا ، دفتر کھولنا.

طُومار طَرازی

مبالغہ آمیز باتیں کرنا ، جھوٹ کہنا ؛ بہتان لگانا ، الزام لگانا.

طُومار نَوِیسی

تفصیل سے یا بڑھا چڑھا کر لکھنا (خط ، داستان وغیرہ)

طُومار باندْھنا

بہت زیادہ بڑھا چڑھ کر بیان کرنا، بہت مبالغے سے کام لینا

طُومار بَندْھنا

طومار باندھنا (رک) کا لازم.

طُومار باندْھ دینا

چھوٹی بات بڑھا کر بیان کرنا، جھوٹ کا پُل باندھنا

طُومار بَنا کَھڑا کَرْنا

چھوٹی سی بات کو بڑھا کر فتنہ برپا کرنا

طُوماری کَرنا

لمبا ہونا، لمبائی میں بہت بڑھ جانا

تَعْوِیذ طُومار

گنڈا تعویذ ، ٹوٹکا ، جادو ٹونا.

تَعوِیذ و طُومار

۔مذکر۔ (عو) گنڈا تعویذ۔ ٹوٹکا۔ جادو ٹونا۔

قَلَم طُومار

خطِ کوفی کی ایک شاخ .

خَطِّ طُومار

(خُوشنویسی) خط سخ کی جلی قلم تحریر- اِس خط میں حرف کا دور حرف کی کُل لمبان کا دوحصّے اور سطح اس کی دُگنی ہوتی ہے رک : خط ثلث.

جُھوٹ کا طُومار

رک : جھوٹ کا دفتر .

اردو، انگلش اور ہندی میں طُومار کے معانیدیکھیے

طُومار

tuumaarतूमार

اصل: عربی

وزن : 221

موضوعات: اصطلاحاً فوج کنایۃً ریاضی

طُومار کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • طویل کہانی یا قصّہ (جو ناگوار ہو جائے) تحریروں یا بیانات کا بڑا مجموعہ
  • لپٹا ہوا کاغذ، کاغذ کا بنڈل، پلندہ
  • کاغذ کی لمبی پٹّی جس پر لکھتے جاتے اور لپیٹتے جاتے ہیں
  • (کنایۃً) طول، لمبائی
  • جھوٹی باتیں، مبالغہ آمیز بیان یا تحریر، من گھڑت قصّہ کہانی
  • کتاب، جلد، رجسٹر
  • (کنایۃً) ڈھیر، اٹم، اٹالا (کثرت کے لیے مستعمل)
  • (کنایۃً) ساز و سامان، بہت سی چیزیں
  • مکتوب، خط جو معمول سے بڑا ہو
  • بہتان نیز فساد، ہنگامہ
  • تعویذ، ٹونا، جادو (تعویذ جادو وغیرہ کے ساتھ مستعمل)
  • خط کی ایک قِسم
  • (فوج کا) پرّا، صف، قطار

شعر

English meaning of tuumaar

Noun, Masculine

तूमार के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • लंबी कहानी या क़िस्सा (जो आपत्तिजनक हो) लेखन या कथनों का एक बड़ा संग्रह, बात को व्यर्थ में फैलाना, बात का बतंगड़
  • लिपटा हुआ काग़ज़, काग़ज़ का बंडल
  • काग़ज़ की लंबी पट्टी जिस पर लिखते जाते और लपेटते जाते हैं
  • ( लाक्षणिक) लंबा-चौड़ा विवरण, विस्तार
  • झूटी बातें, मन घड़त क़िस्सा कहानी
  • किताब, रजिस्टर
  • (लाक्षणिक) बड़ा ढेर (ज़्यादा दिखाने के लिए प्रयुक्त)
  • साज़-ओ-सामान, बहुत सी चीज़ें
  • लंबा पत्र, बहुत लंबा आलेख, बहुत बड़ा उल्लेख
  • फ़साद, हंगामा
  • तावीज़, टोना, जादू
  • पत्र की एक प्रकार

طُومار کے قافیہ الفاظ

طُومار کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (طُومار)

نام

ای-میل

تبصرہ

طُومار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words