تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تیرے بَیگن میری چَھاچ٘ھ" کے متعقلہ نتائج

تیرے بَیگن میری چَھاچ٘ھ

اس کے متعلق کہتے ہیں جو خود تھوڑا دے اور دوسرے زیازہ مان٘گے.

میرے مُنْہ پَر میری تیرے مُنْہ پَر تیری

تیرے قُر٘بان

(عو) رک : تیرے صدقے.

میری تُمہاری

غیر کی ، اجنبی کی

میری توبَہ

میں باز آیا، میں باز آئی، میں بیزار ہوں

تیرے صَد٘قے

(عو) میں تجھ پر نچھاور ہوجاؤں نیز چاپلوسی کے لیے بھی کہتے ہیں.

آگے تیرے گَن٘گا پِیچھے تیرے گَیّا

تجھے قسم ہے کہ سچ سچ بولیو یا تجھے قسم ہے کہ جھوٹ نہ بولیو

ہَت تیرے کی

رک : ہت تری / ترے کی ۔

میری صُورَت ہے

میرا ہم شکل ہے، مجھ سا ہے

میری سی کَہنا

متکلم کی طرف داری کرنا

میری کیا ہَستی

میں کیا چیز ہوں ، میری کیا حیثیت ، عاجزی کے موقعے پر مستعمل ۔

تیرے ہاتھ ٹُوٹیں

(عو) (ایک طرح کا کوسنا) ماررنے والے کو کہتی ہیں که جن ہاتھوں سے تو ما ر اہا ہے یه ٹوٹ جائیں.

تیرے میرے پَر رَک٘ھنا

بظاپر دوسروں کو برا کہنا لیکن روےۘ سخن مخاطب کی طرف ہونا.

تیری میری مَر٘ضی

تو اور میں دونوں راضی ، دونوں کی رضا مندی ، ایجاب و قبول کا کلمه ؛ ایک عمدہ کپڑے کا نام.

تیرے ہی تَلے گَن٘گا بَہ٘تی ہے

(طنزاََ) تما م روےۘ زمین تمہارے تصرف میں ہے ، تو ہی تو بڑا زور حکومت والا یا مالدار ہے.

تیرے ہوتے

تیری موجودگی میں ، تیرے موجود ہوتے ہوئے.

میری بَلا لیتی ہے

(عور) مجھے نہیں چاہیے ،کسی چیز کے لینے سے انکار کے موقعے پر مستعمل ۔

جِیت تُمْہاری ہار میری

یعنی ہر طرح پر راضی ہوں

ہار میری جِیت تُمہاری

میں ہر طرح سے راضی ہوں

تیرے صَد٘قے میں

تمہارے طفیل ، تمھاری وجه ؛ تم پر تصدق ہو کر.

ڈُوبی کَن٘تھ بھَروسے تیرے

تیرے اعتماد پر کام خراب کر لیا

بَہُت دِن تیرے ہَیں

ابھی بہت زمانہ باقی ہے، ابھی کافی لمبا وقت پڑا ہے

میری جُوتی میرے ہی سَر

۔ہماری چیز ہمارے ہی ذمّہ۔

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے

تو کیوں دخل دیتا ہے ، تو دخل دینے والا کون؟

تیرے میرے کَہْنے میں آنا

دوسرں کی باتوں میں آجانا ، کچے کانوں کا ہونا .

تیرے ہاتھوں

تیری وجه سے، تیرے ذریعے

میری کھال کیوں کَھسوٹتا ہے

مجھ کو کیوں ملزم کرتا ہے

نَہ اَپنی کَہی، نَہ میری سُنی

اظہار کا موقع نہ ملنے کے موقعے پر کہتے ہیں ۔

تیرے مُن٘ھ میں خاک

بد دعا کا اتا ر، خدا کرے ایسا نه ہو، ایسے محل پر بولتے ہیں جب کسی کے من٘ھ کے لیے فال بد نکلے.

ہات تیرے کی

رک : ہات تمھارے کی ۔

تیرے پِدَر کو خَبر نَہِیں

تجھے کچھ پته نہیں.

تَوے کی تیری ہاتھ کی میری

میری دائی کو کوسْتی ہے

مجھے کوستی ہے

نَہ تیرا سُوت، نَہ میری بُنائی

بالکل لاتعلق ہوجانے والے کی نسبت کہتے ہیں

نَہ تیرا سُوت، نَہ میری کَتائی

بالکل لاتعلق ہوجانے والے کی نسبت کہتے ہیں

میری شَرم اُس کے ہاتھ ہے

وہ بات رکھ لے ، کامیاب کردے ، لاج رکھ لے ۔

تیرے فَرِش٘توں کو مَع٘لُوم نَہِیں

تجھے کچھ خبر نہیں.

مَیں کیا میری اَوْقات ہی کیا

میری کیا ہستی ہے میں بہت کم رتبہ ہوں، میں کی خصوصیت نہیں، اور ضمائر کے ساتھ بھی مستعمل ہے

تیرے مُن٘ھ میں کے دان٘ت

تو کسی حال میں ہے ؛ تیری کیا حیثیت ہے.

آپ میری جان سے کیا چاہْتے ہیں

اس موقع پر مستعمل جب کوئی بک بک کر کے پریشان کرے اور کسی طرح بیچھا نہ چھوڑتا ہو

میری بِلّی اَور مؑجھی سے مِیاؤں

میرا مطیع اور مجھ ہی سے مقابلہ کرے (زیادہ تر ہماری بلی اور ہمیں سے میاؤں بولتے ہیں)

میری قِسمَت میں بَربادی ہے

تباہ ہونا تقدیر میں لکھا ہے، برباد ہونا تقدیر میں لکھا ہے

میری پاپوش جاتی ہے

(عور) بے پروائی ظاہر کرنے کے لیے کہتی ہیں نیز نفرت یا غصہ ، انکار کے موقعے پر مستعمل

میری ہی گود میں میری ڈاڑھی کَھسوٹے

مجھ سے فائدہ اور مجھے کوستی ہے ، مجھ ہی کو الزام دیتی ہے ۔

پَہْلے مارے سو مِیری

سب سے پہلے اور وقت پر کام کرنے والا کامیاب رہتا ہے ، جس کا وار پہلے چل جائے وہی بہادر.

ہاتھ کی میری پات کی تیری

نفسانفسی ، خود غرضی ۔

میری ہی بِلّی اور مُجھ سے ہی مِیاؤں

رک : میری بلی اور مجھی سے میاؤں

میری تو لے دے کے ساری کَمائی یَہی ہے

(عور) ایک یا دو بچوں والی عورت کہتی ہے اور ہے سے پہلے ان کا نام یا تعداد بیان کرتی ہے

ساس میری گَھر نَہِیں ، مُجھے کِسی کا ڈَر نَہِیں

جب کوئی نگراں نہیں تو میں آزاد ہوں ، سر دھرے کا سب کو خوف ہوتا ہے.

دانَہ نَہ گھاس، گھوڑے تیرے آس

دینا نہ لینا مُفت میں کام لینا.

سَب کو کَہو ، میری ظَہُورَن کو کُچْھ نَہ کَہو

کوئی عورت نصیحت پر ناراض ہو جائے تو کہتے ہیں کہ یہ بہت نازک مزاج عورت ہے

تیرے میرے صَد٘قے میں اُس کی جورُو پیٹ سے

بد چلن عورت کے متعلق کہتے ہیں.

تیرے مُن٘ھ میں گھی شَکَّر

خوشی کی خبر سن کر کہتے ہیں.

دائی کو مِیری کوسْتی ہے

(عور) مجھے بد دعا دیتی ہے، میرا بُرا چاہتی ہے.

میرا مُردَہ اَب بھی تیرے زِندے پَر بھاری ہے

میں مجبوری میں بھی تجھ پر غالب ہوں، میں اس گئی گزری حالت میں بھی تجھ پر غالب ہوں، تجھ سے بہتر ہوں

میری طرَف سے اُس کے دِل میں چور ہے

اسے مجھ سے خوف ہے

میری جُوتی کو غَرَض پَڑی ہے

رک : میری جوتی سے جو فصیح ہے ۔

اَللہ رے تیرے دِیدے کی صَفائی

بہت دیدہ دئیر اور ڈھیٹ ہے ،بڑا بے حیا ہے

تیرے

تیرا (رک) کی حالت مغیرہ.

اردو، انگلش اور ہندی میں تیرے بَیگن میری چَھاچ٘ھ کے معانیدیکھیے

تیرے بَیگن میری چَھاچ٘ھ

tere baign merii chhaachhतेरे बैगन मेरी छाछ

ضرب المثل

تیرے بَیگن میری چَھاچ٘ھ کے اردو معانی

 

  • اس کے متعلق کہتے ہیں جو خود تھوڑا دے اور دوسرے زیازہ مان٘گے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تیرے بَیگن میری چَھاچ٘ھ)

نام

ای-میل

تبصرہ

تیرے بَیگن میری چَھاچ٘ھ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔