تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چاند" کے متعقلہ نتائج

قَمَر

چاند، ماہ، مہ، چندر (تیسری رات کے بعد 'چاند' پہلی اور دوسری کے چاند کو 'ہلال' کہا جاتا ہے)

قَمَرْیَہ

(ہیئت) دو مسلسل اقترانوں کا درمیانی وقفہ یا چاند کا زمین کے گرد ایک دور مکمل کرنے کی مدت جو شمسی حساب سے ۱/۲ ۲۹ دن ہوتی ہے .

قَمَر چِہرَہ

قَمَر جَلْوَہ

چاند کی طرح روشن و منوّر .

قَمَر طَلْعَت

حسین، خوبصورت، چاند سا چہرہ رکھنے والا یا والی

قَمَر دَرْ عَقْرَب

وہ وقت جب کہ چاند برج عقرب میں آئے، (مجازاً) ساعت نحس و بد

قَمَری

قمر سے منسوب، چاند والا، وہ سال جو چاند کی چال کے موافق قرار دیے گئے ہیں ، ہجری سن

قَمَر سُم

جس کے پان٘و یا کھُر چاند کی طرح (چوڑے گول اور حسین) ہوں .

قَمَر بوس

چان٘د کو چومنے والا ، چان٘د کو بوسہ دینے والا .

قَمَر وَش

چاند جیسا، مراد: حسین

قَمَری ماہ

قمری مہینہ

قَمَرَین

دوقمر

قَمَر پَیکَر

چاند جیسے جسم والا، سیمین بدن، مجازاً: خوبصورت، حسین

قَمَر خَدَم

وہ بڑے لوگ جن کا چاند بھی غلام ہو ، مراد ؛ شاہانہ انداز والا ، رئیسانہ طور طریقے والا .

قَمَر نَوَرْد

قَمَری مَہِینَہ

وہ مہینہ جو چاند کی رفتار کے موافق ہو ، ایک چاند کے طلوع سے دوسرے چاند کے طلوع ہونے تک کا درمیانی وقفہ جو کبھی ۲۹ دن اور کبھی تیس دن کا ہوتا ہے .

قَمَر داغ

(بیگمات) قورمہ .

قَمَر رِکاب

جس کی را کب چان٘د کے مانند ہو (محبوب کی تعریف میں) .

قَمَر صُورَت

حسین، خوبصورت

قَمَر شَمائِل

قَمَرِ چَہار دَہُم

چودھویں کا چاند، ماہ کامل، پورا چاند

قَمَری سال

عربی سال جو چاند کے حساب سے ہوتا ہے اور محرّم سے شروع ہوتا ہے، اس عربی سال کو اب ہجری سال کہتے ہیں

قَمَر مُحاق میں آنا

چاند کا قمری مہینے کی آخری تین راتوں میں ناپید ہونا ؛ یہ تاریخیں اچھے کاموں کے واسطے منحوس سجھتی جاتی ہیں .

قَمَری گاڑی

چاند گاری ، وہ گاڑی جس پر بیٹھ کر خلا باز چاند پر گھومتے تھے .

قَمَری حُرُوف

قَمَری تَقْوِیم

وہ کتاب جس میں سال بھر کی تاریخیں، ستاروں کے مقامات اور گرہن وغیرہ کا بیان چاند کے حساب سے ہوتا ہے، قمری یا ہجری کلنڈر

کُرَّۂ قَمَر

چاند کا کرہ.

عَکْسِ قَمَر

رَشْکِ مِہْر و قَمَر

جس پر چاند اور سورج کو بھی رشک آئے

دَورِ قَمَر

چاند کے گِرد گول دائرہ، چان٘د کی منزل .

سَیر قَمَر

رَشْکِ قَمَر

ایسا خوبصورت کہ چاند کو بھی رشک آئے

کَشْفِ قَمَر

مراد : شقِّ قمر ، معجزۂ شق القمر کی طرف اشارہ

جِرْمِ قَمَر

چاند کی ساخت، چاند کا حلقہ یا کرہ

اِمْتِلا قَمَر

(نجوم) چاند کا پورا یا کامل ہونا

زَر و قَمَر

نُور قَمَر

چاند کا نور ، چاند کی چھٹکتی ہوئی چاندنی

ضِیائے قَمَر

چاند کی روشنی، چاندنی

مَنازِلِ قَمَر

ہر مہینے کی اٹھائیس راتوں میں چاند کی ستائیس منزلیں، مقامات قمر، چاند کے ستائیس گھر، چاند کی منزلیں، چاند کا گھٹنا بڑھنا

سَلْسَبِیل قَمَر

(کنَایۃً) چاندنی

شَقِّ قَمَر

رک: شق القمر

تَشْکِیلاتِ قَمَر

چاند کی مختلف شکلیں اختیار کرنے کی حالت

اَوْجِ مَدارِ قَمَر

زمین سے چاند کی بعید ترین مسافت جو۲۵۲۹۷۰ میل ہے

نِظام شَمس و قَمَر

سورج اور چاند کا نظام، دن اور رات کی ترتیب

اردو، انگلش اور ہندی میں چاند کے معانیدیکھیے

چاند

chaa.ndचाँद

اصل: سنسکرت

وزن : 21

چاند کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • اجرام فلکی میں ایک سیارہ جو زمین کے گرد گردش کرتا ہے اورسورج کی روشنی سے منعکس کرتا ہے
  • قمری مہینہ
  • قمری مہینے کا دن یا تاریخ
  • وہ آہنی یا برنجی پھلی جو ڈھال میں ہوتی ہے
  • جانوروں کی پیشانی کا سفید داغ یا ٹیکا
  • ایک بھونری کا نام
  • ایک زیور جو ہلالی شکل کا ہوتا ہے (بیشتر ماتھے یا گلے میں پہنا جاتا ہے)، جھومر کاترشا ہوا ہلال
  • وہ گول نشان جو بندوق وغیرہ کے نشانے کی مشق کے لیے بنایا جاتا ہے ، چاند ماری
  • (بادشاہوں کے پہننے کا سونے چاں٘دی اور جواہرات کا ) تاج، افسر، مکٹ
  • (مجازاً) بیٹا یا بیٹی، پیارا یا پیاری، محبوب
  • مہینے کا اخیر دن
  • بند تاریخ
  • رکاب کا اوپری حصہ جو ہلال سے مشابہ ہوتا ہے
  • سرکا اوپری درمیانی حصہ، کھوپڑی کے بیچ کا حصہ، چندیا
  • چندیا

شعر

English meaning of chaa.nd

Noun, Masculine

  • a gold ornament shaped like a half-moon (worn on the forehead)
  • bald crown of the head
  • crown
  • lunar month
  • moon
  • moon-like white spot on an animal's forehead
  • son, dear one
  • target or mark (to shoot at)

चाँद के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • अजराम-ए-फ़लकी में एक सय्यारा जो धरती के चारों ओर गर्दिश करता है और सूरज के प्रकाश से मुन'अकिस अर्थात प्रतिबिंब बनाता है

    विशेष - अजराम-ए-फ़लकी= आकाशीय पिंड, सूर्य, चाँद, तारे, ग्रह आदि - मुन'अकिस= (भौतिकी) वह (किरण) जो पारदर्शी चीज़ में उलट कर आए, प्रतिबिंब - सय्यारा= वह तारा जो एक जगह न रहे बल्कि गतिमान हो

  • क़मरी अर्थात चंद्र मास
  • चंद्र मास का दिन या तारीख़
  • वह लौह या बिरंजी फुल्ली जो ढाल में होती है

    विशेष - बिरंजी= छोटी कील, लोहे या पीतल की छोटी कील (सेना के लोग बोलते हैं)

  • जानवरों के माथे का सफ़ेद दाग़ या टीका
  • एक भौंरी का नाम
  • एक गहना जो चाँद के आकार का होता है (अधिकतर माथे या गले में पहना जाता है), झूमर का तराशा हुआ हिलाल अर्थात चाँद
  • वह गोल निशान जो बंदूक़ इत्यादि के निशाने के अभ्यास के लिए बनाया जाता है, चाँद-मारी
  • (बादशाहों के पहनने का सोने-चाँदी और रत्नों का) ताज, अफ़्सर, मुकुट
  • (लाक्षणिक) बेटा या बेटी, प्यारा या प्यारी, प्रेमी अथवा प्रेमिका
  • महीने का अंतिम दिन
  • बंद-ए-तारीख़ अर्थात ‘अबजद' के हिसाब से किसी घटना की तारीख़ निकालना
  • प्लेट का ऊपरी भाग जो चाँद के समान होता है
  • सर का ऊपरी मध्य भाग, खोपड़ी के बीच का भाग
  • सिर का मध्य भाग या खोपड़ी

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چاند)

نام

ای-میل

تبصرہ

چاند

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words