تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بِچُّھو" کے متعقلہ نتائج

بِچُّھو

کثردم، عقرب، بچھی، ایک قسم کا زہریلا حیوان جس کے ڈنک مارنے سے بہت تکلیف ہوتی ہے

بِچُّھو کا بَچَّہ

سخت شریر ، نہایت خطر ناک

بِچُّھو آسَن

ایک آسن کا نام (جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ آسن پر بیٹھ کر دونوں ہاتھوں کو آگے کی طرف اپنے گھٹنوں سے برابر فاصلے پر رکھتے اور کہنیوں سمیت زمین پر جمادیتے ہیں اس کے بعد آہستہ آہستہ پان٘و اوپر اٹھا کر گھٹنوں کو موڑنے ہیں اور پان٘و سر پر لگا دیتے ہیں

بِچُّھو کا مَنْتَر نَہ جانے، بانبی میں ہاتھ ڈالے

ذرا سے کام کی لیاقت نہیں رکھتا اور بڑے کاموں کا حوصلہ کرتا ہے

بِچُّھو کا مَنْتَر

روایتی طور پر وہ منتر جس کو پڑھ کر دم کرنے سے بچھو کے کاٹے کی تکلیف کم یا ختم ہوجاتی ہے

بِچُّھوکا کاٹا رووے ، سانپ کا کاٹا سووے

مشاہدے پر مبنی مشہور کہاوت مراد یہ ہے کہ بچھو کا زہر مہلک تو نہیں مگر سخت اذیت ناک ہے اس کے بر خلاف سان٘پ کا زہر مہلک ہے مگر اس کے کاٹنے میں اذیت کم ہوتی ہے .

آج آج کا بِچُّھو کَل کا سانپ

جو اب تھوڑا ضرر پہنچا سکتا ہے وہ آئندہ زیادہ ضرر بھی پہنچا سکتا ہے، یہ بچو میاں نہیں بچھو میاں ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں بِچُّھو کے معانیدیکھیے

بِچُّھو

bichchhuuबिच्छू

اصل: سنسکرت

وزن : 22

جمع: بِِچُّھوَؤں

موضوعات: حشرات

بِچُّھو کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کثردم، عقرب، بچھی، ایک قسم کا زہریلا حیوان جس کے ڈنک مارنے سے بہت تکلیف ہوتی ہے
  • ایک پہاڑی بوٹی جس کے غدودی بال سے زہریلا مادہ رستا ہے اور وہ جلد سے مس ہونے پر سخت خراش پیدا کرتا ہے
  • ایک قسم کی آتشبازی (چھچھون٘در) جو بچھو کی شکل سے مشابہ ہوتی ہے
  • برج عقرب، ستاروں کا وہ مجموعہ جو بچھو کی شکل سے مشابہ ہوتا ہے

صفت

  • چالاک، متفنی، خطرناک

شعر

English meaning of bichchhuu

Noun, Masculine

  • scorpion, a terrestrial arachnid with pincers similar to those of a lobster and a poisonous sting at the end of its jointed tail, which it can hold curved over its back living in tropical and subtropical areas
  • the stinging nettle, Urtica dioica
  • the zodiacal sign Scorpio or the constellation Scorpius
  • a kind of firework

Adjective

बिच्छू के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • बिच्छू, एक प्रकार का विषैला जंतु जिसके डंक मारने से भयंकर पीड़ा होती है
  • बिच्छू राशि
  • बिच्छू राशिधारी
  • एक प्रकार की आतिशबाज़ी

بِچُّھو سے متعلق دلچسپ معلومات

بچھو یہ لفظ ہمیشہ مذکر ہے، اس کا مؤنث کچھ نہیں۔ دیکھئے، ’’تانیث سے عاری نام، جانوروں کے‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بِچُّھو)

نام

ای-میل

تبصرہ

بِچُّھو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words