تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَذان" کے متعقلہ نتائج

اَذان

نماز کا وقت آ جانے پر نمازیوں کو آگاہ کرنے، یا مسلمانوں کو نماز کے لیے مسجد میں بلانے کے مقررہ کلمات جو مؤذن بآواز بلند مقرر طریق سے ادا کرتا ہے، بانگ نماز (گاہے یہ کلمات نومولود کے داہنے کان میں کبھی آفات ارضی یا سماوی کے دفعیے کے لیے بھی مقرر طریقے سے کہے جاتے ہیں)

اَذان چی

اذان دینے والا، موذن

اَذان دینا

نماز کے لیے بلانا، نماز کے وقت کی آگاہی دینا، نماز کی اطلاع دینا، اذان پڑھنا

اَذان پَڑھنا

نماز کے لیے بلانا، نماز کے وقت کی آگاہی دینا، نماز کی اطلاع دینا، اذان دینا

اَذان پُکارْنا

نماز کے لیے بلانا، نماز کے وقت کی آگاہی دینا، نماز کی اطلاع دینا، اذان پڑھنا، اذان دینا

مُرْغا نَہ ہوگا تو کیا اَذان نَہ ہوگی

کوئی کام کسی خاص شخص پر منحصر یا موقوف نہیں، بستی دنیا تک کام ہوتے ہی رہیں گے

جَہاں مُرْغا نَہ ہوگا اَذان نَہ ہوگی

رک : جہاں مرغا نہیں بولتا وہاں صبح نہیں ہوتی.

دو وَقْتی اَذان

صبح و شام کی اذان

مُرْغی کی اَذان

وہ اذان جو خلاف ِفطرت مرغی دے بیٹھتی ہے اور لوگ اس بات کو منحوس خیال کر کے اُسے ذبح کر ڈالتے ہیں

مُلّا نَہ ہوگا تو کیا مَسْجِد میں اَذان نَہ ہوگی

کسی خاص آدمی کے نہ ہونے سے اس سے متعلق کام رُکا نہیں رہتا

مُرغی کی اَذان اور عَورَت کی گَواہی کا اِعْتِبار نَہیں

مرغی کا اذان دینا خلاف فطرت ہے اور عورت کی گواہی معتبر نہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں اَذان کے معانیدیکھیے

اَذان

azaanअज़ान

اصل: عربی

وزن : 121

اشتقاق: أذَنَ

اَذان کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • نماز کا وقت آ جانے پر نمازیوں کو آگاہ کرنے، یا مسلمانوں کو نماز کے لیے مسجد میں بلانے کے مقررہ کلمات جو مؤذن بآواز بلند مقرر طریق سے ادا کرتا ہے، بانگ نماز (گاہے یہ کلمات نومولود کے داہنے کان میں کبھی آفات ارضی یا سماوی کے دفعیے کے لیے بھی مقرر طریقے سے کہے جاتے ہیں)

شعر

English meaning of azaan

Noun, Feminine

  • adhan, the Islamic call to prayer, shout to call, Muslim summon to prayers (usually chanted from the turret of a mosque)

अज़ान के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • सामूहिक रूप से नमाज़ अदा करने के लिए मस्जिद से होने वाली पुकार या बुलावा, नमाज़ की सूचना के शब्द जो ज़ोर से पुकारे जाते हैं

اَذان کے مترادفات

اَذان کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَذان)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَذان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words