تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اُرْدُو" کے متعقلہ نتائج

اُرْدُو

ریختہ، ہندوی

اُرْدُو پَن

(فقرے جملے عبارت یا لہجے وغیرہ میں) اردو زبان کی خصوصیات ہونا ، اردو ہونا ، اردویت

اُرْدُوانا

کسی زبان کے لفظ کو تصرف کرکے اُردو بنالینا

اُرْدُو کا مُحَاوَرَہ دِلِّی پَر خَتْم ہے

دلی کی زبان مستند ہے

اُرْدُوئے مُعَلّیٰ

شستہ اور شیریں زبان (اردو) جو شاہجہاں کے وقت سے بہادر شاہ ظفر کے وقت تک دہلی کے قلعہ میں معلی مین بولی جاتی تھی، مجازاً: فصیح و بلیغ اردو

اُرْدُو بازار

چھاونی کا بازار.

اُرْدُوئے مُعَلّیٰ کی زَبان

قَواعِدِ اُرْدُو

اردو کا صرف و نحو

خود آہَنگی اُرْدُو

اہل قلم اور فن کاروں کی پیدا کردہ اردو، ناول اور ڈرامہ کے کرداروں کی اپنی اُردو

گُلابی اُرْدُو

جو عربی و فارسی کے ثقیل و غریب الفاظ اور دور ازکار تشبیہ و استعارات سے پاک ہو

کِرانی اُرْدُو

وہ ہندوستانی زبان جس کو یوریشین اور یوروپین اصل قاعدے اور لہجہ کو بگاڑ کر بولتے ہیں، بے محاورہ اردو

سَلِیْس اُرْدُو

وہ اردو جس میں عام فہم الفاظ ہوں

خَطِّ اُرْدُو

ہندوستانی یعنی اُردو زبان کا رسم الخط جو مُختصر نویسی میں اپنی نظیر آپ ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں اُرْدُو کے معانیدیکھیے

اُرْدُو

urduउर्दू

اصل: ترکی

وزن : 22

اُرْدُو کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ریختہ، ہندوی
  • برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔ ابتدا یا آغاز کے بارے میں مختلف نظریات ہیں : بعض لوگ سورسینی یا اب بھرنش کی جدید ترقی یافتہ یا ترمیم شدہ شکل بتاتے ہیں جس نے عہد غزنوی کے لگ بھگ نیا روپ نکالنا شروع کیا اور جو تقریباً چودھویں صدی سے ضبط تحریر میں آئی۔ منظوم اردو کو ریختہ کہتے تھے۔ دہلی کے محاورے کے مستند ہونے کی سند قلعہ معلٰی کی زبان ہوئی؛ اس بنا پر زبان 'اردوئے معلٰی کہلائی جو کثرت استعمال سے اردو ہو گئی۔ بعض مغربی مصنفوں نے اسے 'مورز' کا نام بھی دیا۔ جدید ہندی سے عربی فارسی الفاظ کی فراوانی تدھبو کے رجحان اور غربی رسم الخط کی بنا پر متمیز؛ عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے جس میں اردو کی مخصوص آوازوں کیلئے کچھ اضافے کر لیے گئے ہیں۔ کئی سو سال کا ادبی اور علمی ذخیرہ اس میں موجود ہے۔ خصوصاً بیسویں صدی میں جدید علوم و فنون کی بکثرت کتابیں اس میں تصنیف و تالیف اور ترجمہ ہوئیں اور بے شمار علمی اصطلاحات وضع ہوئیں؛ اس طرح یہ اعلٰی تعلیم کے مختلف درجات میں انگریزی کی جگہ برصغیر کے دفتروں میں رائج ہوئی، بیسویں صدی کے آغاز سے کچھ پہلے اردو ہندی کا قضیہ شروع ہوا اور ایک نئی زبان ہندی بنائی گئی، برصغیر پاک و ہند کی سیاسی جدوجہد آزادی میں اردو کا بڑا حصّہ ہے

اسم، مذکر

  • لشکر، سپاہ، فوج
  • لشکر گاہ، چھاؤنی، کیمپ
  • بازار، صدر بازار، بڑا بازار

شعر

English meaning of urdu

Noun, Feminine

  • Rekhta, Hindawi
  • Urdu language, the Hindustani language as spoken by the Muhammadans of India, and by Hindus who have intercourse with them or who hold appointments in the Government courts, (It is composed of Hind, Arabic, and Persian, Hind constituting the back-bone, so to speak) 'Urdu-e-Mualla' The royal camp or army (generally means the city of Dehli or Shahjahanabad), the court language ('Urdu-e-Mualla ki zaban), the Hindustani language as spoken in Dehli

Noun, Masculine

उर्दू के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • रेख़्ता, हिंदवी
  • वह हिंदी जिसमें अरबी, फ़ारसी भाषा के शब्द अधिक मिले हों और जो फ़ारसी लिपि में लिखी जाए, मुग़ल शासन के मध्य युग सेना में फ़ारसी, तुर्क और अरब आदि भरती थे और वे लोग हिंदी में कुछ फ़ारसी, तुर्की, अरबी आदि के शब्द मिलाकर बोलते थे

संज्ञा, पुल्लिंग

اُرْدُو سے متعلق دلچسپ معلومات

دنیا میں 104 ملین لوگ اردو بولتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ہندوستان اور پاکستان میں رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ یورپ اور امیریکہ میں بھی اردو بولنے والوں کی ایک کثیر تعداد آباد ہے جو بر صغیر ہند سے ہجرت کر کے وہاں بس گئے ہیں۔ یہاں اردو اخبارات، رسائل اور کتابیں شائع ہوتی ہیں، مشاعرے اور دیگر ادبی محافل منعقد ہوتی ہیں۔ یہ اب اردو کی نئ بستیاں کہلاتی ہیں۔ مشرق وسطی کے ممالک میں روز گار کے لئے گئے ہوئے لوگوں میں بھی اردو بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے، جو برسوں سے وہاں رہ رہے ہیں۔

مصنف: عباس قمر

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اُرْدُو)

نام

ای-میل

تبصرہ

اُرْدُو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words