تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُوسِیقی" کے متعقلہ نتائج

مُوسِیقی

گانے بجانے کا فن یا علم، وہ اصول و ضوابط جن میں سُروں کی ترکیب اور ان کے اوقات و موسم سے بحث کی جاتی ہے، گانا بجانا

مُوسِیقی بُعْد

(طبیعیات) دو سروں کا درمیانی وقفہ یا فاصلہ جو ارتعاشوں کے تعددوں کی نسبت سے کم یا زیادہ ہوتا ہے

مُوسِیقی گَھر

(موسیقی) وہ جگہ جہاں گانے بجانے کی محفلیں منعقد ہوتی ہوں یا کوئی گانے والا یا کئی گانے والے یا سازندے وغیرہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوں ، سرود خانہ ۔

مُوسِیقی گَری

(موسیقی) دُھن بنانے کا عمل ، موسیقی ترتیب دینا ؛ موسیقار کا کام یا منصب ۔

مُوسِیقی دان

موسیقی کا علم رکھنے والا ، موسیقی جاننے اور سمجھنے والا شخص ، ماہر موسیقی ، موسیقار ۔

مُوسِیقی دانی

موسیقی دان (رک) کا کام یا منصب ، موسیقی کے بارے میں واقفیت اور مہارت ، موسیقی جاننا۔

مُوسِیقی نِگار

(موسیقی) موسیقی ترتیب دینے والا ، موسیقی کے اشارات مرتب کرنے والا ، موسیقار ۔

مُوسِیقی رُمُوز

موسیقی کے رموز ، موسیقی کے اُصول ، موسیقیاتی باریکیاں ۔

مُوسِیقی اَوسَط

(طبیعیات) دو انتہاؤں کے درمیان قدر کا ہم آہنگ اوسط (Harmonick mean) ۔

مُوسِیقی سَبتَک

(طبیعیات) مقررہ وقفے کے بعد اُٹھتے یا گرتے ہوئے ُسروں کا ایک مخصوص درجے دار سلسلہ یا پیمانہ ، سرگم (Musical Scale) ۔

مُوسِیقی نِسبَت

(ہندسہ) دو قدروں یا اعداد کے درمیان ہم آہنگ نسبت (Musical Ratio) ۔

مُوسِیقی نَوازی

(موسیقی) موسیقی کی قدر و منزلت کرنا ، موسیقی کو فروغ دینا ۔

مُوسِیقی اِمتِداد

(طبیعیات) سُر یا آواز اور زیر و بم کی شدت جس کا انحصار ان ارتعاشات کی اضافی سرعت پر ہوتا ہے جن سے یہ زیر و بم پیدا ہوتا ہے ۔ (Concert pitch) ۔

مُوسِیقی مَحوِیَتی اِمتِحان

(نفسیات) وہ امتحان جس میں موسیقی سن کر معمول اپنے ذہن میں عجوبہء خیالی کو پروان چڑھنے دیتا ہے اور بعد میں اسے اختیار کنندہ کی اطلاع کے لیے بیان کرتا ہے (Musical Reverie Test) ۔

صُوفِیانَہ مُوسِیقی

ایسی موسیقی جس کو سن کر وجد کی کیفیت طاری ہو جائے، کیف آور یا وجد آور موسیقی

عِلْمِ مُوسِیقی

راگوں اور سُروں کا علم، گانے بجانے کے قاعدوں کا علم، آواز کے اُتار چڑھاؤ سے واقف ہونے کا علم

تالِیفی مُوسِیقی

وہ موسیقی جو مصنوعی طور پر پیدا کی گئی ہو، سروں کے زیر و بم سے موسیقی کی نئی اقسام ایجاد کرنے کی ترکیب.

دَورِ مُوسِیقی

اُصول یا ضابطہ، ساز و آواز.

اردو، انگلش اور ہندی میں مُوسِیقی کے معانیدیکھیے

مُوسِیقی

muusiiqiiमूसीक़ी

اصل: یونانی

مُوسِیقی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • گانے بجانے کا فن یا علم، وہ اصول و ضوابط جن میں سُروں کی ترکیب اور ان کے اوقات و موسم سے بحث کی جاتی ہے، گانا بجانا

English meaning of muusiiqii

Noun, Feminine

मूसीक़ी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

مُوسِیقی کے مرکب الفاظ

مُوسِیقی سے متعلق دلچسپ معلومات

موسیقی اول مضموم معروف، دونوں یائے معروف۔ کچھ لوگ اول مفتوح بولتے ہیں جو بالکل غلط ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُوسِیقی)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُوسِیقی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words