تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَوقِف" کے متعقلہ نتائج

مَوقِف

کھڑے ہونے کی جگہ، مقام

مَوقِف ہونا

۔ ۱۔برخاست ہونا۔ نوکری سے برطرف ہونا۔ ۲۔منحصر ہونا۔ ۳۔ملتوی ہونا۔

مَوقِف پَر ڈَٹا رَہنا

موقف پر اڑے رہنا، اپنی بات پر قائم رہنا، اپنے نقطہء نظر پر قائم رہنا

مَوقِف سے آگاہ کَرنا

اپنے نقطۂ نظر سے واقف کرنا، آگاہ کرنا

مَوقِفَین

(فقہ) عرفات اور مزدلفہ دو مقام جہاں حج کے دنوں میں قیام لازمی ہوتا ہے، مواقف

مَوقِف پَر قائِم رَہنا

نظریے یا ارادے پر ڈٹے رہنا، قائم رہنا

مَوقِفات

نقطہ ہائے نظر

مَوقِف پَر اَڑے رَہنا

اپنی بات پر قائم رہنا، اپنے نقطہء نظر پر قائم رہنا

مَوقِف کَرنا

ٹھہرانا ، منحصر رکھنا ۔

مَوقِف اِختِیار کَرنا

لائحۂ عمل اپنانا

مَوقِفِ فَریاد

مقام فریاد ، فریاد کرنے کی جگہ ؛ (کنا یۃً) میدانِ حشر ۔

اُصولی مَوقِف

اردو، انگلش اور ہندی میں مَوقِف کے معانیدیکھیے

مَوقِف

mauqifमौक़िफ़

اصل: عربی

وزن : 22

جمع: مَوقِفات

اشتقاق: وَقَفَ

مَوقِف کے اردو معانی

اسم، مذکر، واحد

  • کھڑے ہونے کی جگہ، مقام

    مثال - جس وقت نقیب النقبا کا کلام لوگ سنتے تو اپنے موقف پر کھڑے ہوجاتے اور ذرا حرکت نہیں کرتے۔

  • (مجازاً) نقطۂ نظر، زاویۂ نگاہ، انداز فکر

    مثال - اصلاً تعلیم کے خلاف نہ تھے لیکن یہ تو ان کے زمانے کے زیادہ تر ہندوستانی مسلمانوں کا موقف تھا

  • (فقہ) وہ مقام جہاں حج کے دنوں میں وقوف کرنا یعنی ٹھہرنا لازمی ہوتا ہے یعنی مزدلفہ اور عرفات

    مثال - وقف ۔۔۔۔۔ حج کے اہم ترین مناسک میں سے ایک وقوف عرفہ و مزدلفہ بھی ہے ، جہاں ۔۔۔۔۔ ٹھیرنا لازمی ہوتا ہے اس لیے ان مقامات کو موقف کہتے ہیں

  • وہ مقام جہاں قیامت کے دن لوگوں کو جمع کیا جائے گا، میدانِ حشر

    مثال - موقف کا دوسرا مفہوم میدان قیامت بھی ہے جہاں اولین اور آخرین کا اجتماع ہو گا۔

  • حجاز میں ایک مقام جو مکہ سے سات کوس پر ہے

شعر

English meaning of mauqif

Noun, Masculine, Singular

  • terminus
  • stance, position, point of view, opinion
  • (metaphorically) perspective
  • halting place
  • the place of gathering at doomsday
  • a seven kilometer stretch in Saudi Arabia which is also called Arafat

मौक़िफ़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • खड़े होने की जगह, स्थान

    उदाहरण - जिस वक़्त नक़ीबुन्नुक़बा (पहरेदारों का मुखिया) का कलाम लोग सुनते तो अपने मौक़िफ़ पर खड़े हो जाते और ज़रा हरकत नहीं करते

  • (लाक्षणिक) परिप्रेक्ष्य, दृष्टि भाव, विचार शैली

    उदाहरण - असलन तालीम के ख़िलाफ़ न थे लेकिन यह तो उनके ज़माने के ज़्यादा-तर हिंदुस्तानी मुसलमानों का मौक़िफ़ था

  • (धर्मशास्त्र) वह स्थान जहाँ हज के दिनों में ठहरना ज़रूरी होता है

    उदाहरण - मैंने मौक़िफ में तुम्हारे लिए बहुत दुआ की

  • वह जगह जहाँ प्रलय के दिन लोगों को जमा किया जाएगा, प्रलय का दिन

    उदाहरण - मौक़िफ़ का दूसरा मफ़हूम (अर्थ) मैदान-ए-क़यामत भी है जहाँ अव्वलीन और आख़रीन (पुराने और नए) का इजतिमा (जोड़) होगा

  • अरब के एक क्षेत्र का नाम जो मक्का से सात कोस की दूरी पर है

مَوقِف کے مترادفات

مَوقِف کے مرکب الفاظ

مَوقِف سے متعلق دلچسپ معلومات

موقف اول مفتوح، سوم مکسور، اس لفظ کے معنی ہیں، ’’ٹھہرنے کی جگہ‘‘، لہٰذا اردو میں یہ Position، یعنی کسی بات پر کسی کا مطمح نظر، کے معنی میں آتا ہے۔ مثلاً: صحیح: اس معاملے میں حکومت کا موقف یہ ہے۔۔۔ صحیح: چاہے کچھ ہوجائے لیکن میں اپنے موقف سے ہٹوں گا نہیں۔ صحیح: زبان کے معاملے میں وہ اپنا موقف بدلتے نہیں تھے۔ اس لفظ کو بعض لوگ سوم مفتوح سے بروزن’’موقع‘‘ ادا کرتے ہیں۔ یہ تلفظ ابھی عام نہیں ہوا ہے، لہٰذا انسب ہے کہ اسے سوم مکسور سے بروزن ’’مولِد‘‘ ادا کیا جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَوقِف)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَوقِف

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words